وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر کال کرکے مبارکباد دی ہے، میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ سوچنے کی بات ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اپنے بانی سے ملنا چاہتا ہے مگر اجازت نہیں دی جا رہی، یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ جمہوری عمل کا سوال ہے۔

شہباز شریف نے کال کرکے مبارک باد دی، میں کہا عمران خان سے ملاقات کروائیں، ابھی تک ان کا جواب نہیں آیا، سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔!!! pic.

twitter.com/S32VRX4GNZ

— Mughees Ali (@mugheesali81) October 16, 2025

انہوں نے کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ طور پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کیا ہے تاکہ وزیراعلیٰ کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی سیاست کرتی ہے، فرض کریں اگر عدالتیں ہمیں انصاف نہ دیں، ہم انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹائیں اور ہمیں پھر بھی انصاف نہ ملے تو پُرامن احتجاج واحد حل ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیا ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے اوپر ایڈوائزری کونسل بیٹھا دی گئی ہے تو کیا آپ کو کٹھ پتلی بنایا گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا کس نے کہا، وزیراعلیٰ میں ہوں، کابینہ بھی میں خود تشکیل دوں گا۔

ان کو قائد اعظم کی تصویر صرف نوٹوں پر نظر آتا ہے میرے آفس میں ان کو قائد اعظم کی تصویر نظر نہیں آئی!!!

وزیراعلی سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/zU2ldQkSyY

— Wasim Al Waziri (@wasimwaziri804) October 16, 2025

قائداعظم کی تصویر ہٹانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے، جو یہ بات کر رہے ہیں ان کو قائداعظم کی تصویر صرف نوٹوں پر نظر آتی ہے،میرے آفس میں انہیں یہ تصویر نظر نہیں آتی۔ وہاں پر قائداعظم کی تصویر بھی تھی اور پاکستان کا جھنڈا بھی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر بانی کو رہا کروانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اڈیالہ جیل ٹیلیفون راولپنڈی سہیل آفریدی عمران خان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ٹیلیفون راولپنڈی سہیل ا فریدی وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی خیبرپختونخوا میں انہوں نے کہا کہ سہیل ا فریدی سہیل آفریدی اڈیالہ جیل سے ملاقات کی تصویر

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی 

پشاور (ڈیلی پاکستان آ لائن )پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنے ایف آئی آرز ہے، ہوسکتا میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

میاں عامر محمود کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ بعدازنماز مغرب ای بلاک مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائےگی

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی جانا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔دوسری جانب، عدالت سے حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کروں گا، ملاقات میں رکاوٹ پیداکرنے والوں کو احساس ہونا چائیے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں۔سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بانی کے جیل جانے کے بعد ایک ملاقات بھی نہیں ہوئی،کابینہ کے حوالے سے کچھ بھی فائنل نہیں ہوا، بانی سے ملاقات میں مشاورت ہوگی ،بانی کے منظوری کے خلاف کوئی بھی کام نہیں ہوگا۔

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی پر پرنسپل کیخلاف ایکشن ہوگا: اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد، مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • بانی کی رہائی اولین ترجیح، ملاقات کیلیے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، وزیراعلیٰ  کے پی کے
  • بانی کی رہائی اولین ترجیح، ملاقات کے لیے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، وزیراعلیٰ  کے پی کے
  • سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
  • یبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی 
  • نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
  • عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
  • سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب، اپوزیشن کابائیکاٹ