خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھٹو کو سرکاری سطح پر قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔ علاوہ ازیں قرارداد کی ایک نقل وفاقی حکومت کو بھی ارسال کرنے کی سفارش کی گئی۔
پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے مضبوط، جمہوری اور عوامی پاکستان کی بنیاد رکھی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو قرارداد منظور قومی شہید وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو قومی شہید وی نیوز خیبرپختونخوا اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو قومی شہید
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔