قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس آج ہونگے ‘پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا کل امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کا اجلاس سہ پہر چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو دن 11 بجے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کمشن کا بل‘ پاکستان اینیمل کونسل کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی نگران کابینہ میں کون کون شامل ہونگے ؟
سکردو سے شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند جو حال ہی میں امریکہ سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں، کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔ گلگت سے انجمن امامیہ کے سابق صدر ساجد علی بیگ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی تشکیل میں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم کچھ نام سامنے آ گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ 26 نومبر کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے حلف اٹھایا تھا تاہم چار روز گزرنے کے باوجود نگران کابینہ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق وزارت کیلئے درجنوں امیدواروں کے مابین کھینچا تانی جاری ہے۔ ساتھ ہی اداروں کے درمیان بھی بعض معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلتستان ریجن سے چار وزیر کابینہ میں لینے کی تجویز ہے جبکہ گلگت، دیامر استور ڈویژن سے چھ وزراء لینے کی تجویز ہے۔ حاجی گلبر خان کی سابقہ حکومت کے کچھ کارڈینیٹرز بھی نگران وزیر بننے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ سابق کوارڈنیٹر ذبیح اللہ بیگ کو کابینہ میں لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ان کے نام پر چیف سیکرٹری نے سخت اختلات کیا ہے۔ سکردو سے شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند یحییٰ جعفری (جو حال ہی میں امریکہ سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں) کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔ گلگت سے انجمن امامیہ کے سابق صدر ساجد علی بیگ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی توقع ہے۔