اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم بحران کی نذر ہو گیا،اتحادی اراکین کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔اجلاس کے آغاز پرہی رکن اسمبلی محبوب شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت مانگی،اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے انکار پر محبوب شاہ نے فوراً کورم کی نشاندہی کردی،گنتی کرانے پر ایوان میں مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی اوراسپیکر نے اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا۔

تقریباً چالیس منٹ کےوقفے کے بعد اجلاس دوبارہ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا،مگر صورتحال جوں کی توں رہی۔حاضر اراکین کی تعداد ایک بار پھرنامکمل پائی گئی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس یکم دسمبر بروز پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات  ہوئی ۔

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی،  قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ قومی اسمبلی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
  • حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام
  • سپیکر قومی اسمبلی  سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
  • حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کورم پورا نہ کرسکی، دونوں ایوانوں کے اجلاس ملتوی
  • سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
  • اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن وفد کی ملاقات
  • اسپیکر قومی اسمبلی  سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
  • حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات