اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید خان، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اقبال آفریدی اور عاطف خان شامل تھے۔
ان کے علاوہ، ڈاکٹر امجد علی، لطیف کھوسہ اور جمال احسن خان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔
ایاز صادق نے کہا کہ ’سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے، اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے، میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی، مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد کی ملاقات کا معاملہ اُٹھایا۔‘
اپوزیشن وفد کے اراکین نے اسپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایاز صادق
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔