Express News:
2025-11-28@12:39:41 GMT

صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

صوابی:

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔

انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔

بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچوں کی پیدائش

پڑھیں:

آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب کی کرپشن ہوئی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔ 

انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح 7 اعشاریہ1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
  • کراچی کے سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے 15 بچوں کی پیدائش
  • آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب کی کرپشن ہوئی، اسد قیصر
  • صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  • ’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش