لاہور:

سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد اڈیکس کی مجموعی تعداد چودہ اور اوریکس کی نو ہو گئی۔

اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں جبکہ اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اورلمبے سینگوں والا ہرن ہے جو  یواے ای کا قومی جانور بھی ہے جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پائے جاتے ہیں۔

 دونوں جانور نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ دونوں اقسام سخت موسمی حالات برداشت کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں اور کئی دن تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہیں۔

خوراک کے حوالے سے سفاری انتظامیہ نے بتایا کہ اڈیکس اور اوریکس دونوں گھاس، خشک چراگاہوں کی جھاڑیاں، پتے اور بعض اوقات جڑیں بھی کھاتے ہیں۔ انہیں سفاری پارک میں سبز چارے اور خصوصی معدنی سپلیمنٹ فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ ان کی افزائش اور صحت برقرار رہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی پیدائش نہ صرف افزائشی پروگرام کی کامیابی کا اشارہ ہے بلکہ سفاری پارک میں جنگلی حیات کے محفوظ ماحول کی ایک مثبت مثال بھی ہے جہاں مخصوص اقسام کی بقا اور تعداد میں اضافہ منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے۔

وائلڈلائف سفاری زو میں ویٹرنری سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان خان کے مطابق  یہ جانور مارچ 2024 میں لاہور سفاری پارک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت لائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان غیرملکی جانوروں کو چوبیس گھنٹے بہترین صحت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ان کے لئے وسیع انکلوژز ہیں جہاں دیگر انواع کے جانور کے ساتھ ہیں اور سب سے بڑھ کر ان کی ڈائیٹ کا خیال رکھا جاتا ہے اورباقاعدہ ڈائٹ پلان کے تحت ہی خوراک دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ہاں صحت مند بریڈ آئی ہے۔ اس سے قبل لاہور چڑیا گھر میں نیالا ہرنوں کے ہاں بھی بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفاری پارک میں کی پیدائش کے ہاں

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟