Express News:
2025-11-26@21:57:23 GMT

کراچی کے سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے 15 بچوں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

کراچی میں قائم سفاری پارک میں گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بک اور دیگر جنگلی جانوروں کے 15 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سفاری پارک میں ایک گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بَک اور دیگر جنگلی جانوروں کی پیدائش کو ایک نہایت خوش آئند اور اہم پیشرفت قرار دیا ہے، یہ اضافہ پارک میں جنگلی حیات کے لیے زیادہ صحت مند، محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کی مسلسل کاوشوں کا اہم سنگِ میل ہے۔

نومولود جانوروں کا ویٹرنری ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹروں نے بچوں کو مکمل صحت مند قرار دیا جبکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے ایم سی دانیال سیال نے بتایا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نومولود جانوروں کے لیے بہتر نگہداشت اور پائیدار رہائشی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس خوش کن پیشرفت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سفاری پارک میں 15 جنگلی جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی آمد نہ صرف پارک کی خوبصورتی اور حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پارک میں ان کے لیے صحت مند اور سازگار ماحول موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں جنگلی حیات کی افزائش اور مجموعی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں، یہ لمحہ سفاری پارک، کراچی کے شہریوں اور تمام جنگلی حیات کے شائقین کے لیے باعثِ خوشی ہے، اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے میئر کراچی نے نومولود جانوروں کے لیے نام رکھنے کی تقریب اور باضابطہ جشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں ان ننھے مہمانوں کی آمد کا جشن منانا چاہیے تاکہ ہم اپنی محبت اور دیکھ بھال کا اظہار کر سکیں، جنگلی حیات بھی انسانوں کی طرح احترام اور تحفظ کی مستحق ہے اور یہ تقریب ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔

کے ایم سی ترجمان کے مطابق حالیہ پیدائش میں ایک مفلون، 4 سندھ آئی بیکس، 4 بلیک بَک،2 چیتل (ہُرَن)،ایک گھوڑا،2 فیلو ڈئیر اور ایک سفید فیلو ڈئیرشامل ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سفاری پارک کی سہولیات میں مزید بہتری، بریڈنگ پروگراموں میں توسیع اور عالمی معیار کے ماحول کی تشکیل جاری رکھی جائے گی تاکہ جنگلی حیات بھرپور طریقے سے پھل پھول سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفاری پارک میں جانوروں کے جنگلی حیات میئر کراچی کی پیدائش کراچی نے کے لیے

پڑھیں:

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

 ویب ڈیسک :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کورنگی ڈھائی نمبر الفلاح مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ اسد زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہجرت کالونی گلی نمبر 6 میں تیز دھار آلے کے وار سے 42 سالہ بشیر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

  لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش

ادھر گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نور بہادر زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے سفاری پارک میں 15جانوروں کی پیدائش
  • کراچی کے سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش
  • کراچی: سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  •  کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش