Daily Mumtaz:
2025-11-26@16:22:26 GMT

کراچی: سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

کراچی: سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش

 

کراچی(نیوزڈیسک) میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مطابق شہر کے سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے، جسے ایک ’’اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

بلدیاتی ادارے کے بیان کے مطابق، پارک میں ایک جنگلی بھیڑ، چار سندھی آئی بیکس( پہاڑی بکرے) ، چار کالے ہرن، دو چیتل (چتکبرے ہرن)، ایک گھوڑا، دو فیلو ہرن ( دھبّے دار بھورا ہرن) اور ایک سفید فیلو ہرن کی پیدائش ہوئی۔

کے ایم سی کے ترجمان دانیال سیال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا:’’نومولود جانوروں کا ویٹرنری ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ تمام جانور بہترین صحت میں ہیں، اور ان کی مزید نگہداشت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ان پیدائشوں پر خوشی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نومولود جانوروں کی بہتر دیکھ بھال اور پائیدار ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے بیان میں کہا:’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سفاری پارک میں 15 جنگلی جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کا آنا نہ صرف پارک کی خوبصورتی اور تنوع میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہم نے ان کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ’’یہ کوششیں ہماری اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہم پارک میں جنگلی حیات کی گنجائش بڑھانا اور مجموعی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔‘‘

میئر نے مزید کہا کہ یہ سفاری پارک، کراچی کے رہائشیوں اور تمام جانوروں کے شوقین افراد کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، اور انہوں نے حکام کو نومولود جانوروں کے لیے نام رکھنے کی تقریب اور رسمی جشن کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا:’’ہمیں ان کی آمد کا جشن منانا چاہیے تاکہ اپنی توجہ اور محبت کا اظہار کر سکیں۔ جنگلی حیات بھی انسانوں کی طرح احترام اور حفاظت کی مستحق ہے، اور یہ جشن ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم کی علامت ہے۔‘‘

کے ایم سی نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو شیر کے تین بچے پیدا ہوئے۔ چڑیا گھر کے طبی عملے کے مطابق، تینوں بچے صحت مند اور فعال ہیں، ان کی ماں بھی صحت مند ہے جس کی مسلسل نگہداشت کی جارہی ہے۔

چڑیا گھر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کے ایم سی نے پیدائش کا اعلان کرنے میں تقریباً 10 دن کی تاخیر اس لیے کی کیونکہ شیر کے بچے زندگی کے ابتدائی ہفتوں میں انتہائی کمزور ہوتے ہیں، وہ اندھے پیدا ہوتے ہیں اور مکمل طور پر اپنی ماں پر انحصار کرتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی :وفاقی وزیر تجارت جام کمال ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں مختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  •  کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی
  • کراچی :وفاقی وزیر تجارت جام کمال ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں مختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش
  • ناصر شاہ اور سعید غنی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہِ، صفائی کے کاموں کا جائزہ