ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گولڈ میڈل میڈل جیت کی تھرو
پڑھیں:
امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتہائی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے دو اہم مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔
گورنر نے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو ریاست میں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا اور ان سے وابستہ افراد کے لیے ٹیکساس میں زمین خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔
یہ فیصلہ اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ دونوں تنظیمیں وفاقی سطح پر امریکہ کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور واضح طور پر اسلام دشمنی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گورنر ایبٹ من گھڑت سازشی نظریات کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اگر یہ اقدام عملی پالیسی میں تبدیل ہوا تو تنظیم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔