اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک پل غلام محمد گوٹھ کے قریب کباڑ  کی دکان میں گرینڈر کا بلیڈ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھرپھاٹک پل غلام محمد گوٹھ کے قریب کباڑ کی دکان میں مبینہ طورپردھماکے سے ایک مزدورجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت گل محمد ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی۔

واقعے اطلاع ملنے پراسٹیل ٹاؤن پولیس جائے وقوع پرپہنچ گئیں ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن اسلم بلو نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کباڑ کی دکان میں گرینڈرکی مدد سے گاڑی سیلف یا لوہے کی کوئی چیزکاٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران گرینڈرکا بلیڈ ٹوٹ کرمزدور کے بازو پرلگا جس کے باعث مزدور کا بازو کٹ گیا وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زیادہ خون بہہ جانے سے مزدور دم توڑ گیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدور کی لاش اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی دکان میں

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق