’آرمی چیف کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نیا نوٹیفکیشن ہوگا، مدت اسی روز سے شروع ہوگی‘
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آرمی چیف کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔
آرمی ایکٹ کے مطابق نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی اور وہ پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی تعیناتی کریں گے، جس کی مدت ملازمت 3 سال ہوگی اور اسے 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور ان کی مدت عہدہ 5 سال مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تعیناتی کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جب باقاعدہ تقرری ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی ایکٹ ترمیمی بل آرمی چیف عاصم منیر فیلڈ مارشل قومی اسمبلی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی ایکٹ ترمیمی بل ا رمی چیف فیلڈ مارشل قومی اسمبلی وی نیوز آرمی چیف کی مدت
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔