کون سا کیلا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلا نہ صرف مزیدار پھل ہے بلکہ غذائیت سے بھرپور بھی ہے، جو فوری توانائی، فائبر، وٹامنز اور معدے کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے مختلف پکنے کے مراحل میں غذائی خصوصیات بھی بدل جاتی ہیں، جو صحت پر مختلف اثرات مرتب کرتی ہیں۔
ہارورڈ اور ایمز سے تربیت یافتہ گیسٹروانٹیرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیٹھی کے مطابق سبز کیلا ریزسٹنٹ اسٹارچ سے بھرپور ہوتا ہے، جو معدے کی اچھی بیکٹیریا کے لیے فائدہ مند ہے اور خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں 100 گرام کے حساب سے تقریباً 3.
ہلکا سبز کیلا معدے اور خون کی شوگر کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے، کیونکہ اس میں فائبر تقریباً 2.5 گرام فی 100 گرام ہوتا ہے اور اسٹارچ آہستہ آہستہ قدرتی شکر میں بدل جاتا ہے۔ اس مرحلے میں پوٹاشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو دل اور پٹھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
پیلا کیلا ہضم میں آسان اور ورزش سے پہلے ناشتے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں ریزسٹنٹ اسٹارچ کم ہو جاتا ہے، مگر وٹامن سی، وٹامن بی5 اور اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جسمانی قوت اور مدافعتی نظام کے لیے مددگار ہیں۔
بھورے دھبے والے کیلے سب سے زیادہ میٹھے اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ فی 100 گرام میں تقریباً 17 گرام شکر اور تھوڑا کم فائبر ہوتا ہے، اور یہ سموذیز، کیک یا دیگر میٹھے پکوان کے لیے بہترین ہیں۔
ڈاکٹر سیٹھی کے مطابق معدے کی صحت اور بلڈ شوگر کے کنٹرول کے لیے ہلکے سبز کیلے کا انتخاب سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ فائبر، پوٹاشیم اور مناسب میٹھاس کا بہترین توازن فراہم کرتا ہے۔ اگلی بار جب کیلا کھائیں تو سب سے میٹھا کیلا نہیں بلکہ ہلکا سبز کیلا آپ کی صحت کے لیے سب سے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صحت کے لیے ہوتا ہے کی صحت
پڑھیں:
سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا
ویب ڈیسک: مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گاڑی کے قریب ہوا۔
ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
پنجاب میں کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبے میں اہم پیش رفت
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔
Ansa Awais Content Writer