Jasarat News:
2026-07-24@01:35:42 GMT

سائنسدانوں کا پہلی بار ستارے پر طوفان کا مشاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

سائنسدانوں کا پہلی بار ستارے پر طوفان کا مشاہدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: سائنسدانوں نے پہلی بار سورج کے علاوہ کسی اور ستارے پر بھی طوفان کے مشاہدے کا انکشاف کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین فلکیات نے پہلی بار سورج کے علاوہ کسی دوسرے ستارے پر بھی طوفان کے مشاہدے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا مذکورہ حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ایسا دھماکا جو اتنا طاقتور تھا کہ اگر اس کے اردگرد کوئی سیارہ موجود ہوتا تو اس کا ماحول تباہ ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شمسی طوفان اکثر بڑے دھماکوں کی شکل میں جنم لیتے ہیں، جنہیں کورونل ماس ایجیکشنز کہا جاتا ہے۔
جب یہ زمین تک پہنچتے ہیں تو سیٹلائٹ نظام میں خلل ڈال سکتے ہیں اور آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا نظارہ پیدا کرتے ہیں۔ امریکی ادارے نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے مطابق گزشتہ روز ایک غیر معمولی طاقتور شمسی طوفان کے باعث امریکا کی ریاست ٹینیسی تک آرورا دیکھی گئی۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے آسمان پر بھی روشنیاں دیکھی گئیں اور ماہرین کے مطابق اس ہفتے مزید ایسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق