چین کی جی 7 کے الزامات کی سختی سے تردید
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ:چین نے جی 7 کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک کو متنازعہ معاملات کو ہوا دینے، کشیدگی بڑھانے اور علاقائی امن کو نقصان پہنچانے سے باز رہنا چاہیے۔
چین کے وزیر خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور جنوبی چینی سمندر میں حالات عمومی طور پر مستحکم ہیں اور جی 7 کے بیانات حقائق کو نظر انداز کرنے اور چین کی داخلی امور میں دخل اندازی کرنے کے مترادف ہیں۔
ترجمان نے مزید کہاکہ چین اس پر سخت ناپسندیدگی اور سخت مخالفت کرتا ہے ، تائیوان کا معاملہ چین کی داخلی پالیسی ہے اور کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے یوکرین بحران میں شفاف رویہ اپنایا ہے، کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور ڈوئل یوز آئٹمز پر سخت کنٹرول رکھا ہے۔
واضح رہے کہ جی 7 کے ممالک کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین — نے گزشتہ بدھ کو چین کی فوجی استعداد بڑھانے اور نیوکلئیر ہتھیاروں میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
جی 7 کے وزرائے خارجہ نے چین سے کہا کہ وہ شفافیت بڑھا کر استحکام کے لیے اپنا عزم ظاہر کرے اور آزاد و کھلے انڈو پیسفک کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، کسی بھی یکطرفہ کوشش، خاص طور پر زور یا دباؤ کے ذریعے موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی مذمت کی جاتی ہے، بشمول مشرقی اور جنوبی چینی سمندر،جی 7 وزرائے خارجہ نے 11 اور 12 نومبر کو کینیڈا کے اونٹاریو میں ملاقات کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’ان کی صحت بحال ہو رہی ہے،‘ ہیما مالنی کی دھرمیندر کے انتقال کی تردید
بالی وُوڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی صحت سے متعلق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں پر اِن کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ہیما مالنی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا ہے کہ دھرمیندر کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور وہ علاج پر مثبت ردِ عمل دے رہے ہیں، بعض میڈیا ادارے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور غلط خبریں پھیلا کر خاندان کی تکلیف میں اضافہ کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ ناقابلِ معافی ہے کہ کچھ چینلز ایسے شخص کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جو صحت یاب ہو رہا ہے، براہِ کرم خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘
What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give due respect to the family and its need for privacy.
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025
دوسری جانب ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی، ایشا دیول نے بھی انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اِن کے والد بالکل مستحکم حالت میں ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور اِن کے والد کی جَلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہیما مالنی نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
دھرمیندر کے بیٹے، اداکار سنی دیول نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اِن کے والد ’مستحکم اور زیرِ علاج ہیں،‘ عوام سے افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں اور اِن کی حالت قابو میں ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسلسل اِن کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔