’ان کی صحت بحال ہو رہی ہے،‘ ہیما مالنی کی دھرمیندر کے انتقال کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
بالی وُوڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی صحت سے متعلق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں پر اِن کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ہیما مالنی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا ہے کہ دھرمیندر کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور وہ علاج پر مثبت ردِ عمل دے رہے ہیں، بعض میڈیا ادارے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور غلط خبریں پھیلا کر خاندان کی تکلیف میں اضافہ کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ ناقابلِ معافی ہے کہ کچھ چینلز ایسے شخص کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جو صحت یاب ہو رہا ہے، براہِ کرم خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘
What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible.
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025
دوسری جانب ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی، ایشا دیول نے بھی انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اِن کے والد بالکل مستحکم حالت میں ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور اِن کے والد کی جَلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہیما مالنی نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
دھرمیندر کے بیٹے، اداکار سنی دیول نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اِن کے والد ’مستحکم اور زیرِ علاج ہیں،‘ عوام سے افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں اور اِن کی حالت قابو میں ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسلسل اِن کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیما مالنی رہے ہیں
پڑھیں:
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش
بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو 11 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔
89 سالہ دھرمیندر کی اسپتال منتقلی کے 11 روز بعد موت کی خبریں آج سامنے آئیں جس کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی تاہم فیملی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت ٹھیک نہیں ہے۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اگلے روز حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
سنی دیول، بوبی دیول اور اداکار کے قریبی ساتھیوں نے دھرمیندر کی موت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی حالت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کیلیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے بوبی دیول کے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔