شیرشاہ پراچہ برج پر ہیوی ٹرالر بے قابو‘ فٹ پاتھ توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ کے علاقے میں پراچہ برج پر خوفناک حادثے میں ایک ہیوی ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا لٹک گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ٹرالر شیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی سمت جا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں ٹرالر فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار توڑتا ہوا پل کے کنارے پر لٹک گیا۔حادثے کے بعد پراچہ برج پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں لیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق برج کے نیچے سے گزرنے والی ٹریفک کو سنگل ٹریک پر منتقل کر کے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ ہیوی ٹرالر کو کرین کی مدد سے ہٹانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پراچہ برج
پڑھیں:
کراچی ،واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق،ڈرائیور فرار
کراچی:(نیوزڈیسک)شہر قائد میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بلدیہ میں واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔ واقعہ بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور واقعہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکیم، متوفی کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس نے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ متوفی کی موٹر سائیکل بھی پولیس تھانے لے آئی ہے، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔