—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر نے مختلف ذرائع ابلاغ، میڈیا، سوشل میڈیا پر محکمۂ داخلہ سندھ سے منسوب سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں مبینہ طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تاثر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ 12 سے 30 نومبر تک خطرات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔

محکمۂ داخلہ حکومتِ سندھ نے دفتر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ اس طرح کے کسی بھی مکتوب، الرٹ کے جاری کرنے کی سختی سے تردید کرتا ہے اور مذکورہ بالا مکتوب اس کے عنوان کے تحت کسی سرکاری خط و کتابت اس محکمے یا اس کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والی کسی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے تعلق نہیں ہے۔

مزید یہ تمام حقیقی سیکیورٹی ایڈوائزریز، الرٹس اور اطلاعات، خصوصی طور پر محکمۂ داخلہ کے سرکاری چینلز کے ذریعے یا قانونی طور پر مجاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ہی جاری کیے جاتے ہیں لہٰذا ان چینلز کے ذریعے زیرِ گردش کوئی بھی مکتوب، دستاویز یا پیغام کو غیر مستند اور گمراہ کن سمجھا جائے۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ عوام الناس اور میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی گمراہ کن، من گھڑت اور جعلی مندرجات پر مبنی مکتوب، خبروں کی شیئرنگ سے گریز کریں اور قواعد و ضوابط کی پاسداری ایک قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں جبکہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش غیر تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کرنے اور سرکاری سرکاری ذرائع سے ایسی کسی بھی بات چیت کی صداقت کی تصدیق کا حصہ بھی نہ بنیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: داخلہ سندھ

پڑھیں:

کے پی: سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کروانے کی ہدایت

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے اور اسکولوں میں حاضری اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کردی۔

خیبر پختونخوا، 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل

خیبرپختونخوا میں 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے فارغ کیا جائے، انہوں نے ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرانے کی بھی ہدایت کی اور ٹیکسٹ بکس کی پرنٹنگ اور اسٹیشنری کی خریداری کے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کرانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم سے گرلز گائیڈ فنڈ اور اسکاؤٹس فنڈ سے متعلق ڈیٹا طلب کرتے ہوئے اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر، لیو انکیشمنٹ، پروموشن اور دیگرامور ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت
  • سوشل میڈیا پرکراچی سے متعلق گردش کرنیوالا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، محکمہ داخلہ سندھ
  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کا وضاحتی بیان
  • سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع
  • سندھ بھر میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
  • سندھ بھر میں 1 ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ
  • سندھ بھر میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری
  • غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق اعلامیہ جعلی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان
  • کے پی: سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کروانے کی ہدایت