ٹریفک کی وقتی مشکلات ہیں، کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور عوام کے تعاون سے ان منصوبوں کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ حکومتِ سندھ کا عوام سے کیا گیا ایک بڑا وعدہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اگرچہ ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک کی مشکلات عارضی ہیں، لیکن یہ مسائل مستقبل میں مستقل حل کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ صبر اور تعاون کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ منصوبے انہی کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے فور، ریڈ لائن اور دیگر منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد کراچی کو جدید، ترقی یافتہ اور سہولتوں سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ ان منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور جہاں کہیں عوامی مشکلات درپیش ہیں، وہاں ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں