data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور خودکش حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب یا عقیدے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے واقعے کے بعد سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پرہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں سیکورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔ضیاالحسن لنجار نے ہدایت دی کہ سندھ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو سخت کیا جائے جبکہ اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور ذیلی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔علاوہ ازیں وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعدآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے کے تمام حساس مقامات، عدالتیں، تعلیمی ادارے، نفاذی اداروں کے دفاتر اور اہم شاہراہیں فوری طور پر الرٹ کر دی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے  اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ 

   وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، خود کش حملہ آور کچہری کے اندر جانے کی کوشش میں تھا۔

  موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔  کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

 انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار خودکش حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا،  وانا میں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

  وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، وہاں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی۔

 وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی،خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد دھماکا،سندھ پولیس حساس مقامات کے گرد ہائی الرٹ
  •  پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے جدید اقدامات کریں گے، مریم نواز
  • بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی
  • اسلام آباد، کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں، فتح محمد رضوی 
  • اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • اسلام آباد دھماکے کے بعد لاہور میں حساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی
  • سابق صوبائی وزیر سردارخان محمد ڈاہری سے اظہار تعزیت
  • حکومتِ سندھ کی جانب سے ای چالان اور مزدور