پیپلز پارٹی 27 ویں ترمیم پر لین دین کے چکر میں ہے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے۔ ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلزپارٹی کی سیاست کا سوال ہے‘ پی پی کو اس پیکج کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے‘ بلاول کے نانا اور والدہ کی جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں‘ 73ء کا آئین بھٹو صاحب کا بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں تباہی مچانے والے طوفان کالمیگی سے ویتنام میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام میں طوفان کی وجہ سے 52 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور تقریباً 2ہزار 600 گھروں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملک کے 6 بڑے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ یا متاثر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ویتنام پہلے ہی ریکارڈ بارشوں اور سیلابوں سے نبرد آزما ہے ۔