2025-11-13@14:30:55 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«کرکٹ کو سپورٹ»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے ا سلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو عدالتی تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھماکا عدلیہ اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔ دھماکے میں وکلا سمیت کئی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بار نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کراچی بار نے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے یومِ سوگ منانے اور سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وہاب ریاض وقتی طور پرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے پلانز ترتیب دیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی جلد پاکستان ویمن...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔ محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ...
مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا، مریم نواز
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا " آپکی بیٹی ، آپکی بہن مریم نواز شریف جب آئی تو مریم نواز مری کو پوری انتظامیہ دیکر بہترین ڈی پی او آصف آمین کو تعینات کر کے پولیس بھی مری کو دے دی اور ٹریفک کنٹرول بھی مری کو دے دیا۔ ورنہ گرمی کے موسم میں جب سیاح پوری دنیا سے مری کا رخ کرتے تھے تو پولیس ڈیپوٹیشن پر دیگر اضلاع سے مری آتی تھی، اور...
آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر ملک کی نمائندگی کرنے کو ترجیح دے دی۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو10 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب 82 کروڑ روپے سے زائد) سالانہ کے عوض کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی۔ تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے عوض اپنے ملک کی نمائندگی نہیں چھوڑ سکتے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سالانہ 42 کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں جبکہ پیٹ کمنز...
ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔ پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔ اے...
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کو اوچھی حرکت مہنگی پڑگئی۔ پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا۔ پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کا لوگو لگایا اور مدمقابل ٹیم (یعنی پاکستان) کے لوگو کی جگہ خالی چھوڑ دی۔ https://x.com/PunjabKingsIPL/status/1966159499938639938 اس اوچھی حرکت پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ سخت دباؤ اور تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کردیا۔ تاہم کرکٹ شائقین اس حرکت کو کھیل کی روح کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے زور دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ ایونٹس کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ’یہ ٹیم ابھی بننے کے مرحلے میں ہے اور امید ہے...
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے تاریخی ہرارے اسپورٹس کلب نے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے معاملے میں دنیا کے مشہور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہرارے نے ایم سی جی (288 میچز) کو پیچھے دھکیل کر دنیا میں سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے والے میدانوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سرفہرست اسٹیڈیمز کی فہرست شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم (یو اے ای): 309 میچز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 293 میچز ہرارے اسپورٹس کلب (زمبابوے): 289 میچز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 288 میچز شارجہ اس وقت...
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کے معاملے پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے 3 سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:جیتی ہوئی 3 پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل نجی چینل کے رپورٹر سہیل عمران کے مطابق سب سے زیادہ رد و بدل ’ڈی کیٹیگری‘ میں متوقع ہے، جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑیوں کی چھٹی ہو سکتی ہے، جبکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں فارمیٹس سے باہر ہو چکے کھلاڑی فہرست سے یقینی طور پر...
بھارتی حکومت کی متعارف کردہ نیشنل اسپورٹس گورننس پالیسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بی سی سی آئی کو بھی اب دیگر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کی طرح حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت چلنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا نیا اسپورٹس بل منظور ہوتے ہی بی سی سی آئی پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ سب سے بڑی تبدیلی صدر، سیکریٹری اور خازن کے عہدوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں... لیکن یہ کیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کے غیر یقینی مستقبل کے سائے میں بھارتی براڈکاسٹر سونی اسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پروموشنل مواد نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے، جس میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ آفیشل پوسٹر میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کے کسی کھلاڑی یا کپتان کو نمائندگی کے لیے شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس پر ٹیلیفون چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی انصاراحمد، اسلم قریشی، فہیم عباس خان، ڈسٹرکٹ آفس پر موجود یوسی چیئرمین خلیل احمد، آفتاب احمد اور یوسیز کے ذمہ داران کو عیدالاضحٰی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ڈسٹرکٹ زمہ داران سے گفتگو کی اس موقع پر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے خالد مقبول صدیقی نے یوسیز چیئرمینز کو لوگوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین...
پاکستان کیخلاف جنگ میں بدترین تاریخی ہزیمت برداشت کرنے کے بعد بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزول ووڈ کو اپنے پروپیگنڈے کا حصہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے نام سے منسوب سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھارتیوں نے اپنی فوج کی تعریفوں کے پُل باندھوادیے۔ بھارتیوں نے ہیزل ووڈ کی جعلی ٹوئٹ کو پاکستان مخالف جارحیت کیلئے استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر کے مینیجر نیل میکسویل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، بہرحال وہ اپنے نام کے اس جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ سے آگاہ ہیں اور...
سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کامران اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم‘ لکھا۔کامران اکمل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔اس کے علاوہ کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپنی فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس پر لکھا کہ...
لاہور: گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
لاہور: قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔ انوہں نے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ...
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کےفاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میںلائنز ایریا جم خانہ نے برائٹ جم خانہ کو 10 وکٹوں سے اور کھتری اسپورٹس نے محمد حسین کولٹس کو 43رنز سے شکست دے دی ۔ کے جی اے گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں برائٹ جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر150رنز اسکور کیے ،عبداللہ عمر نے 79اور سہیل فضل نے29رنز بنائے ۔احمد فوزان اور عبدالرافع نے دو دو جبکہ عادل حسین اور کہف پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں لائنز ایریاجم خانہ نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ،حاشر انصاری نے 85اور عادل حسین نے 62رنز بنائے ۔دوسرے میچ میں کھتری اسپورٹس...