علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں تاہم پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں خلیج خود بانی اورمولانا کی پیداکردہ ہے۔
سعودی ایوان شاہی کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کرگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔