مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، 3.61 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ بے روزگار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ضلع اسلام آباد 32,298 بے روزگاروں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پلوامہ میں671 28، کٹھوعہ میں 26798، سرینگر میں 23826 اور کولگام میں 21446 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025ء تک 3.61 لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ تھے جس سے علاقے میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران کی عکاسی ہوتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رجسٹرڈ ہیں بے روزگار
پڑھیں:
65 ہزار ماہانہ وظیفہ، تعلیم کے میدان میں نوجوان گریجویٹس اور طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے انٹرن اساتذہ کے لیے 4.21 ارب روپے مالیت کا خصوصی وظیفہ پیکیج منظور کر لیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے صوبے بھر کے 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کر سکیں اور عملی میدان میں قدم جما سکیں۔
یہ بھی پڑھیے نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا
اعلان کے مطابق، انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ کے لیے 55 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔
جبکہ بی ایس (BS) سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ کے لیے 65 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ پروگرام مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے، جو ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔
برابری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت نے اقلیتوں کے لیے 404 نشستیں، معذور افراد کے لیے 243 نشستیں اور خواجہ سراؤں کے لیے 40 نشستیں مخصوص کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟
اس پروگرام کے تمام اخراجات بشمول وظیفے اور انتظامی امور کے لیے مجموعی طور پر 4.217 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو تدریسی سرگرمیوں میں سرگرم رکھے گا بلکہ ان کے مالی بوجھ کو بھی کم کرے گا، تاکہ وہ اپنی مہارتوں میں بہتری اور پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ دے سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں