قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ آئین سے کھیلنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-26
لاہور (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین سے کھیلنے والے ہر جرنیل، سیاسی پنڈت اور بیوروکریٹ کو جنرل فیض کی طرح آئین سے بغاوت کے جرم میں کٹہرے میں لایا جائے، سیاسی، سماجی، اقتصادی استحکام اْسی وقت آئے گاجب عوام کو یقین ہوجائے کہ آئین، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ کوئی بھی طبقہ آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ لاہور میں سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین پاکستان ہی مضبوط عمرانی معاہدہ اور متفقہ قومی دستاویز ہے، آئین توڑنا، آئین معطل کرنا تو بغاوت ہے، اس لیے آئین کو بے اثر اور مخصوص افراد کی خواہشات کی غلام دستاویز بنانے کی ناپسندیدہ ترامیم کی جارہی ہیں، جس سے جمہوریت، پارلیمنٹ، عدلیہ، نظامِ انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے محرومیاں بڑھتی جارہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو تمام تر شہری سہولیات دی جائیں، این ایف سی ایوارڈ کا حصہ ضرور بنایا جائے لیکن یہ واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، جسے مضبوط بنانا لاکھوں کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کا حق ہے، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی تحریک پر متفقہ قومی لائحہ عمل بنانے کے لیے بلاتاخیر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلائیں، آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو قومی قیادت کے سامنے تازہ ترین صورتِ حال کے تناظر میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کاموقع دیا جائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی کالا قانون واپس لے، بااختیار بلدیاتی نظام پنجاب کے عوام کا حق ہے، 21 دسمبر کو پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر بلدیاتی کالے قانون کے خلاف پرامن دھرنے ہوںگے۔لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جنرل فیض حمید کی سزا کے بعد اپنا فاصلہ ظاہر کردیا ہے، یہ ہر سرکاری افسر کے لیے پیغام ہے کہ سرکاری، فوجی عہدیدار کسی پارٹی کے نہیں آئین اور ملک کے خادم بنیں۔ لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور اْن کی اہلیہ کو فیئر ٹرائل کے کسی بھی حق سے محروم نہ کیا جائے، جیل مینول کے تحت حاصل کسی بھی حق سے محروم نہ کیا جائے، جیل میں قید افراد کے ساتھ جیل مینول سے بالاتر اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے
آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،صدر ن لیگ
مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اورکون پرایا ہے۔ لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف نے کہاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اورہمارا ہمیشہ دستور یہی رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے، پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، پرانے ساتھیوں کو میرٹ پرٹکٹ دیا جائے۔ہرامیدوار کو سنا جائے گا میرٹ پرفیصلہ ہوگا، پارٹی کے اصولوں پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اورکون پرایا ہے، امیدواروں کی جیت کیلئے سب کو مل کرنا کام کرنا ہوگا۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا، این ایف سی ایوارڈ بجائے صوبوں کے مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ سے جتنا پیسہ آئے گا، اس سے زیادہ تو ہم پہلے ہی خرچ کر چکے ہیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے، این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہیے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، فضا اچھی ہے اس لیے انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، قبضہ مافیا، تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب منصوبے نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے، پنجاب میں امن و امان کا معاملہ بھی بہت بہتر ہے، پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے مریض پنجاب میں علاج کیلئے آ رہے ہیں، خواہش تو ہے کہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کریں۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنما معاملات مزید بہتر بنائیں، خود متعدد علاقوں کا دورہ کروں گا۔