لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی، آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔ لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے۔ میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اور ہمارا ہمیشہ دستور یہی رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے۔ پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ پرانے ساتھیوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے۔ ہر امیدوار کو سنا جائے گا۔ میرٹ پرفیصلہ ہوگا۔ پارٹی کے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے، ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اور کون پرایا ہے۔ امیدواروں کی جیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔  ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈ بجائے صوبوں کے مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے۔ این ایف سی ایوارڈ سے جتنا پیسہ آئے گا ، اس سے زیادہ تو ہم پہلے ہی خرچ کر چکے ہیں۔  آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے۔ این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے۔ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہیے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی، آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، فضا اچھی ہے اس لیے انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ قبضہ مافیا، تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔  ستھرا پنجاب منصوبے نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے۔ پنجاب میں امن و امان کا معاملہ بھی بہت بہتر ہے۔ پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ خیبر پی کے اور دیگر صوبوں کے مریض پنجاب میں علاج کیلئے آ رہے ہیں۔ خواہش تو ہے کہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کریں۔ سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنما معاملات مزید بہتر بنائیں، خود متعدد علاقوں کا دورہ کروں گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر اور گلگت بلتستان ایف سی ایوارڈ بھی ایف سی ایوارڈ کے

پڑھیں:

کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، ایم کیو ایم

اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جو حکومتی نااہلی اور ٹریفک نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں کیمرے لگانے اور ہزاروں چالان کرنے کے باوجود ٹینکر مافیا بے قابو ہو چکا ہے، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • لاہور: ن لیگ کے صدر نوازشریف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کررہے ہیں
  • این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، نواز شریف
  •  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں فوری حصہ دیا جائے، نواز شریف کا مطالبہ
  • گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
  • آزادکشمیر، گلگت بلتستان این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں: نوازشریف
  • گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے  انتخاب میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں: نوازشریف
  • غیر ترقیاتی فنڈز کو بجلی، پانی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، سید راحت حسین
  • کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، ایم کیو ایم