این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے ، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اورہمارا ہمیشہ دستور یہی رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے، پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، پرانے ساتھیوں کو میرٹ پرٹکٹ دیا جائے۔ہرامیدوار کو سنا جائے گا میرٹ پرفیصلہ ہوگا، پارٹی کے اصولوں پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اورکون پرایا ہے، امیدواروں کی جیت کیلئے سب کو مل کرنا کام کرنا ہوگا۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا، این ایف سی ایوارڈ بجائے صوبوں کے مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ سے جتنا پیسہ آئے گا ، اس سے زیادہ تو ہم پہلے ہی خرچ کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے، این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ
پڑھیں:
نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ سہولتیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کہا کہ میری سربراہی میں کمیٹی بنے جو جیل جائے۔ ایسا ممکن نہیں ،بشریٰ بی بی سے متعلق میری معلومات نہیں کہ ان کی ملاقاتیں نہیں روکی گئیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی۔ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے نفرت کرتے ہیں لیکن فوج سے محبت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف والے اس بات میں فرق نہیں رکھتے‘ فوج کیخلاف بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی وفد کسی شہید کے جنازے اور نہ جنازے کیلئے گیا۔