فیلڈ مارشل کی سربراہی میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے گوالمنڈی لاہور میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ ورکر شاہد غوری کے گھر جا کر ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ نے کہا حکومت کی انتھک محنت اور لگن کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر آ رہا ہے۔ عالمی سطح پر بھی ملک کے مقام اور اہمیت میں دوچند اضافہ ہوا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دہشتگردی کے عفریت کے خلاف ایک جنگ جاری ہے جس میں ہماری بہادر افواج کے جوان آئے روز وطن کی حفاظت میں اپنی جان نچھاور کر رہے ہیں۔ ایسے موقع پر پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔