دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے:وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غز ہ امن منصوبہ منظور ہوا،مشرق وسطی میں دیر پا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمعہ کی صبح عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں یادگار غیرجانبداری پر پھول چڑھائے، اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت متعدد عالمی رہنما بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، اشک آباد میں پُرتپاک استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اشک آباد: وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا، شہباز شریف میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔
ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اہم فورم میں شرکت کریں گے، فورم بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد اور عالمی دن برائے غیرجانبداری کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے، ترکمانستان کی تیس سال کی مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔