جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔
لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔
ایس ایچ او انیس شیخ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مقدمہ ختم کرنے اور رقم ادا کرنے کو حکم دیا جائے۔
عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 23 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او مارنے کی
پڑھیں:
دادو، نئی گاج ڈیم پر8 ماہ سے کام بند،وفاق کا نوٹس، کام شروع
دادو(نیوزڈیسک) نئی گاج ڈیم پر گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری تعطل کے معاملے نے بالآخر اعلیٰ سطح پر توجہ حاصل کر لی، وزیرِ اعظم کی معائنہ کمیشن ٹیم نے ڈیم پر کام کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم انسپیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نئی گاج ڈیم پر کام بند ہونا تشویشناک ہے اور واپڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام رکاوٹیں دور کر کے تعمیراتی کام فی الفور بحال کیا جائے۔
کمیشن نے ایک ہفتے کے اندر انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور منصوبے کو مزید تاخیر سے بچایا جائے۔تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے حقائق کے مطابق ڈیم کی تعمیر آٹھ ماہ سے عدم ادائیگیوں کے باعث رکی ہوئی ہے۔
کمیشن نے اس صورتحال پر سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر دادو کو ہدایت کی ہے کہ نجی مالکان کو واجبات کی ادائیگی کا عمل فوری تیز کیا جائے،دوسری جانب کنٹریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ تعمیراتی کام معطل کرنے کی بنیادی وجہ تصدیق شدہ ادائیگیوں کا نہ ملنا ہے،جس کے باعث منصوبہ طویل عرصے سے رکاؤ کا شکار ہے