فائل فوٹو

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بلکہ بقا کا تقاضا بن چکے ہیں۔ 

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی، جس کا موضوع ایک مضبوط اور لچکدار کرۂ ارض کے لیے پائیدار حل تھا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اجتماعی، فوری اور منصفانہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فطرت اپنے اصولوں کے مطابق چلتی ہے اور اس کے ساتھ ناانصافی کا خمیازہ ہمیں ہی بھگتنا پڑتا ہے، اگر دنیا فوری اور مؤثر اقدامات نہ کرے تو ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس موقع پر موسمیاتی مالی معاونت اور عالمی تعاون میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، موسمیاتی اقدامات اب بقا کی ناگزیر ضرورت ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا

فائل فوٹو

کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔

 چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اجلاس میں سب سے اہم چیز آئی سی سی بی ایس کا مسودہ تھا، تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان شدید ترین موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما:  مصدق ملک
  • سوڈان: 50 لاکھ بےگھر بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں، یونیسف
  • انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا
  • امریکی عدالت کا لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوری ختم کرنے کا حکم
  • پاک برطانیہ ماحولیاتی تبدیلی تعاون کے منصوبے پر معاہدہ
  • وفاقی حکومت کا عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ممکنہ منتقلی پر غور شروع
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس، کے پی میں گورنر راج کی صورت میں مزاحمت کا عزم
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ
  • خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں حکومت بنالیں: مصدق ملک کا انکشاف