انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔
چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اجلاس میں سب سے اہم چیز آئی سی سی بی ایس کا مسودہ تھا، تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔