data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و انسانی وسائل سندھ /چیئرمین گورننگ باڈی سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں اور محنت کشوں کو صحت کی اعلیٰ اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ سیسی کے تحت ایک مکمل سہولیات سے بھرپور کینسر اسپتال کی بھی فزیبلٹی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیسی کی گورننگ باڈی کے 175 ویں کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، اراکین گورننگ باڈی سیسی انجنئیر عبدالجبار میمن، دانش خان ، محمد خان ابڑو، عبد الوحید شورو، زہرہ خان، مختار حسین اعوان، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سعادت میمن، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وسیم جمال بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گلشن اقبال اور ملیر میں سیسی کے دو نئے ڈائریکٹوریٹ اور اس کے ساتھ دو ڈسپنسری کے فوری قیام کی منظوری دی گئی، عمارت کی تعمیر سے قبل کرایہ کی جگہ پر کام کا آغاز کرنے کے لئے فی الحال ان دفاتر کے کرایہ کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں سیسی سروس رولز 2023 کے گزٹ نوٹیفیکیشن میں سنگین بے ضابطگیوں پر موجودہ رولز کو فوری طور منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا.

اجلاس میں سیسی ملازمین کی سنیارٹی اور ملازمت کے دیگر تمام معاملات کو سیکرٹری محنت کی سربراہی میں اپیلیٹ کمیٹی کے سپرد کے سپرد کردیا گیا، سیسی کے ریٹائرڈ ملازمین کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر ارکان گورننگ باڈی نے کہا کہ اس پر سیسی کے موجودہ قانون کے مطابق انھیں سہولت فراہم کی جائے۔ اجلاس میں حکومت سندھ کے فیصلہ کے مطابق آئندہ سیسی میں جونئیر کلرک کی بھرتی کے لئے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن اور کمپیوٹر کی تعلیمی قابلیت کو لازمی قرار دیا گیا اجلاس میں بینظیر مزدور کارڈز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور ارکان گورننگ باڈی کی جانب سے اس سلسلے میں مزدوروں کو درپیش مسائل پر توجہ دلائی گئی.

اس موقع پر چیئرمین گورننگ باڈی و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ بینظیر مزدور کارڈز کے اجراء میں درپیش مسائل کو فوری دور کیا جائے اور اس کام کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کمشنر سیسی کو ہدایات دی کہ ارکان گورننگ باڈی کی جانب سے اس پر اٹھائے گئے تحفظات کو دور کرنے کے لئے آئندہ گورننگ باڈی اجلاس سے قبل نادرا کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کیا جائے۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں دیگر انتظامی امور پر اہم فیصلے کئے گئے جب کہ سوشل سیکورٹی ایکٹ کی سیکشن 75 میں تبدیلی سمیت کچھ امور کو مکمل تفصیلات کے گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گورننگ باڈی اجلاس میں سیسی کے کے لئے

پڑھیں:

سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف9 مہینے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • محکمہ داخلہ بلوچستان کا اجلاس، ترمیمی ایکٹ کے ڈرافٹ پر بحث
  • ای سی سی کے اہم فیصلے: گاڑیوں کی درآمد کا نیا نظام، پیٹرول مارجن میں اضافہ
  • جی بی پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یارمحمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ کو علیحدہ کرنے کا قانونی مسودہ انسپیکشن کمیٹی پہنچ گیا، اجلاس جمعہ کو طلب
  • آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے
  • سندھ بھر میں جنوری تا نومبر ڈینگی سے 22 اموات، 18 ہزار متاثر
  • پائلر کے تحت ’’سوشل سیکورٹی کے چیلنجز اور مستقبل کا راستہ‘‘پر سیمینار
  • سیکرٹری محنت اسداللہ ابڑو کا سیسی ہیڈآفس کا دورہ