چالان کا خوف! گدھا بھی ہیلمٹ پہن کر سڑک پر نکل پڑا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پنجاب میں غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران درجنوں موٹر سائیکل سوار گرفتار کیے گئے اور موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اسی دوران عوام کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کے قوانین کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں متعدد افراد کام کے دوران اور یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے نظر آئے تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک گدھا گاڑی چلانے والے شخص نے نہ صرف خود ہیلمٹ پہنا ہوا ہے بلکہ اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنایا ہوا ہے، ویڈیو بنانے والے صارف نے اس سے سوال کیا کہ آپ نے ہیلمٹ کیوں پہنا؟ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ میرا چالان ہوا تھا اس لیے پہنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، کچھ نے کہا کہ عوام کسی کام میں سنجیدہ نہیں ہو سکتی جبکہ کئی نے زور دیا کہ ہیلمٹ پہننا ضروری ہے اور اس کا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔علاوہ ازیں محمد حماد نامی صارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے مواد پر ایکشن لیا جائے کیونکہ لوگ اس قانون کا مذاق بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہانیہ عامر نے کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی (نیو ڈیسک) چلبلی اور حسین اداکارہ ہانیہ عامر اپنی شرارتوں اور مبہم پوسٹوں کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر موضوع بحث رہتی ہیں لیکن اس بار معاملہ کچھ الگ ہے۔
خوبرو حسینہ ہانیہ عامر کو پاکستان کی سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی نوجوان اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوں گا۔
انھں یہ مقبولیت نہ صرف شوبز انڈسٹری میں ملی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں جہاں صرف انسٹاگرام پر وہ 19.2 ملین فالوورز رکھتی ہیں۔
انھوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو وائرل کی ہے جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ طنز بھی ہے اور اصلاح کا عنصر بھی شامل ہے۔
اس نئی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے لاہور کے روایتی اور دیسی لہجے کی مزاحیہ انداز میں نقل اتاری ہے اور جان بوجھ کر ’’ر‘‘ کی ادائیگی ’’ڑ‘‘ کی صورت میں کی ہے۔
یہ وہی کلاسکیکل پرانا لاہوری انداز ہے جو اب بھی قدیم لاہور کی گلیوں میں بول چال کا حصہ ہے اور دیہاتوں میں بھی عام ہے۔
پی ٹی وی کے سنہری دنوں میں ایک ڈراما خواجہ اینڈ سنز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے تھے اس میں بھی ایک لڑکی ’’ر‘‘ کا تلفظ ہمیشہ ’’ڑ‘‘ میں کیا کرتی تھی۔
وہ لڑکی اپنے ہمسائے کو پسند کیا کرتی تھی جو کہ شعر و شاعری میں یکتا تھے اور یہ ان سے شعر کی اصلاح لیتی ہے۔
ماضی کا یہ تلفظ اب بھی لاہور کی گلیوں کوچوں میں زندہ ہے اور حال ہی میں ایک یوٹیوبر بھی اسی لہجے سے مقبول ہوئیں۔
ہانیہ عامر نے جب ’’ر‘‘ کا تلفظ ’’ڑ‘‘ کیا تو یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر تبصروں، قہقہوں اور شرارتوں کا طوفان اُمڈ آیا۔ میمز بنائی گئیں اور شیئر کی گئیں۔
تاہم کچھ صارفین نے اس ہنسی مذاق کو کسی شہر کی زبان و لہجے کا مذاق اُڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر جیسی بڑی اداکارہ سے یہ امید نہ تھی۔
جس پر ہانیہ کے مداحوں نے جواب دیا کہ یہ صرف ایک مزاح ہے اور اس میں کسی کی تضحیک نہیں۔
تو کیا یہ صرف ایک مذاق ہے یا کسی شہر کے لہجے کی تضحیک کرنا مقصود کرنا تھا اس کا فیصلہ آپ خود ویڈیو دیکھ کر سکتے ہیں۔