شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا، ہنی سنگھ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے جس میں بتایا کہ ایک تقریب کے دوران بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔
ہنی سنگھ کے مطابق، ’’لنگی ڈانس‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک دیوالی پارٹی کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے ہنی سنگھ کو امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشت سمیت دیگر بڑے ستاروں سے ملوایا۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سے دوستی کی بنیاد دہلی کے تعلقات پر بنی، اور بادشاہ خان نے ذاتی طور پر فون کرکے ’’لنگی ڈانس‘‘ بنانے کی درخواست کی تھی۔
ہنی سنگھ نے بچپن کی یادیں بھی شیئر کیں کہ اسکول میں وہ بھنگڑا، کیرتن اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے اور اپنے استاد سے کہا کرتے تھے کہ بڑے ہو کر وہ شاہ رخ خان بننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ اس وقت اپنے نئے ورلڈ ٹور ’’مائی اسٹوری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ قبل ازیں، 2013-14 میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کے ٹور پر جا چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان ہنی سنگھ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔