شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے‘ اﷲ تعالیٰ نے ان کے آس پاس (کی تمام چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہر چیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے o
سورۃ الجن (آیت: 28 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب - فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، پاکستان مشکل حالات سے گزرا ہے۔ معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، نجی سیکٹر ملک کو آگے لے کر جارہا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ کاروبار کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کی جائیں۔