جماعت اسلامی دنیا کیلئے روشن مثال ہے، نظام بدلو اجتماع عام میں امیرالعظیم کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماعِ عام “نظام بدلو” کے مرکزی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وہ واحد منظم اور نظریاتی تحریک ہے جس نے دنیا بھر میں سوشل ازم اور کمیونزم کے شور کو خاموش کیا اور باطل قوتوں کے سامنے ہمیشہ مضبوط دیوار بن کر کھڑی رہی۔
مینارِ پاکستان میں شریک لاکھوں افراد سے خطاب کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ابتدا میں ڈھائی لاکھ کارکنان تھے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آج کارکنان کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جو جماعت کی مقبولیت، جدوجہد اور خلوص کی روشن مثال ہے۔
امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ ملک میں سودی نظام کے خلاف مؤثر مہم جماعت اسلامی نے چلائی، جس کے نتیجے میں سود پر نظر ثانی کی راہ ہموار ہوئی، کراچی میں کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کے خلاف سب سے توانا آواز بھی جماعت اسلامی نے ہی اٹھائی اور آج تک عوامی حقوق کی جنگ پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا، سیلاب، زلزلے اور دیگر قومی سانحات میں الخدمت کے رضاکار ہمیشہ سب سے آگے رہےہیں، جہاں بھی مشکل وقت آیا، جماعت اسلامی کے کارکنان سب سے پہلے پہنچے اور آخری تک کھڑے رہے، یہی ہماری اصل پہچان ہے۔
خطاب میں انہوں نے بعض سیاسی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کا نام لینے والے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان ریاستِ مدینہ کے نعرے تو لگاتے رہے مگر یہ سب محض ایک سراب ثابت ہوا، حقیقی اسلامی نظام کے قیام کیلئے صرف نعرے کافی نہیں بلکہ عملی جدوجہد، کردار اور اخلاص درکار ہے اور یہی جماعت اسلامی کا راستہ ہے جو خدا کی بندگی اختیار کرنے کا لائحہ عمل رکھتی ہے۔
امیرالعظیم نے نوجوان نسل سے وابستہ امیدواروں، کارکنوں اور علماء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ زی نسل کو قریب لانے کے لیے حسنِ اخلاق، نرم گفتگو اور مثبت رویہ اختیار کرنا ہوگا، ہر ایک کو دین کی دعوت پہنچانا، ان کے سوالات کو سمجھنا اور انہیں متحد کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند سیاسی جماعتیں روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دیتی رہیں لیکن امن قائم کرنے میں ناکام رہیں، جماعت اسلامی کا مقصد محض سیاست نہیں بلکہ قوم کی اصلاح، عدل کا قیام اور اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
ٹنڈوجام، جماعت اسلامی کا قافلہ اجتماع عام میں شرکت کیلیے روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام سے عزم ہمت جذبوسے بھرا نظام بدل دو کا قافلہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں اجتماع عام میں شرکت کے لیے روانہ ملک پر 78 سال سے حکمرانوں نے دفعہ 144لگا کر عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں عوام اب اس ظلم کے نظام کو بدل کر دم لے گی، حافظ غیور احمد۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا ایک قافلہ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد کی اور حلقہ خواتین کا قافلہ ناظمہ جماعت اسلامی ٹنڈوجام شبانہ طارق کی قیادت میں اجتماع جماعت اسلامی پاکستان میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کارکنان سے خطاب کیا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پر جمہوریت کے بھیس میں امریت مسلط ہے اور عوام کو اس نے اپنے مفادات کی خاطر پیس کر رکھ دیا ہے جب بھی عوام کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی جاتی ہے تو حمکرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو دفعہ 144یاد آجاتی ہے انھوں اس دفعہ کو ملک پر 78سال سے لگا کر عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں اب یہ ہمارا عزم وہمت اور جذبو سے بھرا قافلہ اجتماع عام میں نظام بدل دو تحریک میں شامل ہونے جارہا ہے اور جماعت اسلامی پاکستان کے اس اجتماع عام سے ملک میں پریشان صرف ظلم کا نظام قائم کرنے والے ہیں اور اجتماع عام سے ان کی رخصتی کا سفر شروع ہو جائے گا ناظمہ حلقہ خواتین شبانہ طارق اور شازیہ غیور نے کہا کہ خواتین کا کردار ہر انقلاب میں اہم رہا ہے اس اجمتاع میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی جانب اشارہ کر رہی کہ ہم نظام بدل دو تحریک ملک سے ظلم کا نظام ختم کر کے ہی دم لے گی اور خواتین اس تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔