اجتماع عام :عالمی سیشن میں 40ممالک کے 120 سے زاید رہنماشریک ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251121-01-9
لاہور (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں بیرونی مندوبین کی لاہور آمد شروع ہو چکی ہے۔ اس اجتماع عام میں ایک عالمی سیشن 22 نومبر، بروز ہفتہ، شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگا۔ سیشن سے عالمی اسلامی تحریکوں کے ممتاز قائدین خطاب کریں گے۔ عالمی سیشن کا عنوان ’’نظامِ نو ہو رہا ہے پیدا‘‘ ہے۔ جس میں دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کے ساتھ40 ممالک سے 120 رہنما شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قطر سے الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کے صدر شیخ علی محی الدین قرہ داغی جمعۃ المبارک کے دن خطبہ دیں گے۔ اس عالمی سیشن سے حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیہ وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ ہیئہ علما فلسطینی کے قائد شیخ مروان بھی خطاب کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما پروفیسر غلام محمد صفی کشمیر کی موجودہ صورتِ حال پر اظہارِ خیال کریں گے۔ آصف لقمان قاضی نے کہا کہ اجتماعِ عام کے عالمی سیشن سے خطاب کرنے والے دیگر بین الاقوامی رہنماؤں میں اخوان المسلمون اردن کے بزرگ رہنما شیخ ھمام سعید ، اخوان المسلمون مصر کے نائب مرشد عام ڈاکٹر حلمی الجزار، سعادت پارٹی ترکی کے سربراہ ڈاکٹر فاتح اربکان، برطانیہ کی نومسلم خاتون اور سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ کی بہن نورین بوتھ، برازیل سے صمود فلوٹیلا کے رہنما تھیاگو ایویلا، جنوبی افریقہ سے صمود فلوٹیلا کی شریک رہنما فاطمہ ہینڈرکس، ترک صدر رجب طیب اردوان کی جماعت کے پارلیمنٹرین برہان کایاتُرک، ترکی کی رفاہ پارٹی کے نائب ڈاکٹر دوآن بیکن، تیونس کی تحریک النھضہ کے رہنما ڈاکٹر علی بن عرفہ، الجزائر کی حرکۃ مجتمع المسلم کے نائب صدر ڈاکٹر ناصر حمدادوش، مراکش کی تحریک التوحید والاحسان کے سربراہ ڈاکٹر اوس رمال، سوڈان کی اخوان المسلمون کے سربراہ شیخ عادل علی اللہ، سینیگال کی تحریک عباد الرحمن کے نائب صدر مبنگے تلہ، صومالیہ کے رہنما شیخ محمد شیخ احمد شامل ہیں۔ بوسنیا سے علی عزت بیگووچ کی جماعت کے نمائندے پروفیسر یحییٰ، مقدونیہ سے سعید رمضانی، مونٹی نیگرو سے امام جماعت ڈزتیمو اور دیگر رہنما بھی اسٹیج پر موجود ہوں گے۔ انھوںنے کہا کہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر مجیب الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ فلپائن کی حکمران جماعت مورواسلامک لبریشن فرنٹ کے رہنما اسماعیل ابراہیم، ملائیشیا کے سابق وزیر تعلیم اور حکمران جماعت کے رہنما ڈاکٹر مازلی ملک، ملائیشیا کی حزب اسلامی کے ڈائریکٹر امورِ خارجہ ڈاکٹر خلیل عبدالہادی، کلانتان صوبے کی خاتون وزیر حاجمہ ممتاز، انڈونیشیا کی جسٹس پارٹی کے رہنما جزولی جوینی، عراق کی اخوان المسلمون کے سربراہ شیخ اسماعیل ابواوس بھی خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ24 نومبر کو ہونے والی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا عنوان ’’ایک نئے عالمی نظام کی تلاش‘‘ ہے۔ اس میں عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کے علاوہ رفاہ پارٹی ترکی کے سربراہ ڈاکٹر فاتح اربکان، برطانیہ سے ڈاکٹر انس التکریتی، فلسطینی دانشور پروفیسر ڈاکٹر سامی العریان، فلسطینی رفاہی ادارے کے سربراہ منیر سعید، امریکا میں مقیم کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی، برطانیہ میں مقیم کشمیری رہنما مزمل ایوب ٹھاکر، جنوبی افریقہ سے نیلسن مینڈیلا کے ساتھی اور چرچ رہنما ڈاکٹر فرینک چکانے، چین کے مشہور دانشور ڈاکٹر وکٹر گائو، جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکا کے پروفیسر جان اسپیٹو، امریکی سماجی کارکن شان کنگ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ دیگر مقررین میں شامل بوسنیا سے پروفیسر یحییٰ ملاحاصلووچ، ملائیشیا کی تحریک اکرام کے سربراہ بدلی شاہ، مصر سے ڈاکٹر محی الدین الزایط، نیپال اور سری لنکا کے نمائندگان بھی اظہار خیال کریں گے۔ مزید برآں برطانیہ کی یو کے اسلامک مشن کے سابق صدر ڈاکٹر زاہد پرویز،اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے سابق صدر ڈاکٹر محمد یونس، ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرطلمش ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اجتماعِ عام کا عالمی سیشن اور بین الاقوامی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس دنیا بھر کے ایک ارب اسی کروڑ مسلمانوں کی نمائندگی کرے گا۔ اس میں بعض ممتاز غیر مسلم رہنما بھی مشترکہ ایجنڈے پر شریک ہوں گے۔ کانفرنس موجودہ عالمی نظام کے اخلاقی دیوالیہ پن کو اجاگر کرے گی، بڑی طاقتوں کی منافقانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرے گی اور دنیا میں عدل و انصاف پر مبنی نئے عالمی نظام کی راہ تلاش کرے گی۔ واضح رہے کہ اجتماعِ عام کے عالمی سیشن اور بین الاقوامی گول میز کانفرنس کے انتظامات جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی کی نگرانی میں مکمل کیے گئے ہیں ۔
اجتماع عام میں شرکت کے لیے علامہ یوسف القرضاویؒ کے جانشین اور سربراہ اسلامی یونین آف اسلامی اسکالرز شیخ ڈاکٹر علی محی الدین القَرہ داغی لاہور پہنچ گئے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اخوان المسلمون جماعت اسلامی خطاب کریں گے رہنما ڈاکٹر عالمی سیشن کے سربراہ نے کہا کہ کے رہنما کی تحریک کے نائب
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا اجتماع عام خیر کا سبب بنے گا، علامہ ہشام الٰہی ظہیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور/اسلام آباد/کراچی(نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے مینار پاکستان میں اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوتی، تربیتی وتعمیری اصلاحی اجتماعات امت کے لیے خیر کا سب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مینار پاکستان پر 21.22.23کو ہونے والے جماعت اسلامی کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا امید ظاہر کی یہ اجتماع لوگوں میں اچھے اثرات مرتب کرے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کراچی سکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس اجتماع کا لوگوں کو مقصد اسلامی فکر دینا ہے ،مسلم لیگ ق اور چودھری شجاعت حسین ہمیشہ ملک میں ہر خیر کے کام میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں ،ہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو اس اجتماع پر اپنی جانب سے مکمل تعاون یقین دلاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں اس اجتماع سے لوگوں کوخیر کی باتیں حاصل ہوںگی ۔مزید برآں ممتاز کالم نگار اہلحدیث رہنما عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر اور مسلم پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کو اہل پاکستان کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دینی اجتماعات سے لوگوں میں ایمانی جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ہمارا مکمل تعاون حاصل ہوگا اور اس اجتماع میں لاہور سے اہلحدیث سے وابستہ افراد بھی بھر پور شرکت کریںگے، نیکی بھلائی کے امور میں ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگا ۔