ای چالان سے بچنا ہے تو کیا کریں؟ اہم معلومات
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی کے موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ سمیت دیگر شرائط پوری ہونے کے باوجود ای چالان ہونے پر پریشان ہیں۔
گزشتہ ماہ 27 اکتوبر سے ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ابتدا میں معلومات نہ ہونے کے باعث شہریوں کے ای چالان ہوئے اور جب اس حوالے سے انہیں آگہی دی گئی تو موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ اور کار ڈرائیو کرنے والے افراد نے سیٹ بیلٹ باندھنا شروع کر دیے۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
تاہم سیٹ بیلٹ لگانے اور موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہننے والوں کو بھی گھر پر بھاری ای چالان موصول ہو رہے ہیں جس پر وہ اس کشمکش کا شکار ہیں کہ اب ان سے کیا خلاف ورزی ہوئی جس پر چالان آ رہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کے دوران اس مسئلے پر وضاحت کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم معلومات فراہم کیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اگر موٹر سائیکل پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو اس کا ای چالان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں اگر فرنٹ سیٹس پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دوسری نشست پر بیٹھنے والے کو بھی لازمی سیٹ بیلٹ پہننا ہوگا۔
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں ورنہ ان کا بھی چالان کر دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیٹ بیلٹ
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔