پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
کینیڈا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
کینیڈا میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان بزنس کمیونٹی ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ہائی کمشنر محمد سلیم پاکستانی نژاد نے کاروباری افراد کی تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی طرف گامزن پاکستان کے تمام شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے بزنس کمیونٹی کو پاک کینیڈا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
کانفرنس میں ٹورنٹو میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر التمش جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔
’اوپن‘ کی اس سالانہ کانفرنس میں کینیڈا بھر سے آئے ہوئے 100 سے زائد پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز، سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر محمد سلیم
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی