طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،پیف کاپارٹنراسکولز میں 2 چھٹیوں کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
لاہور (نیوزڈیسک) اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اب طلبہ ہفتے میں دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتہ کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔
اس سے قبل پیف کے اسکولوں میں صرف اتوار کی تعطیل ہوا کرتی تھی، تاہم اب طلبہ ہفتے میں دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔
پیف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے نئے اوقات کار 8:45 صبح سے 1:30 دوپہر تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز کلاسز 12:30 بجے ختم ہوں گی۔ نیا شیڈول 15 اپریل 2026 تک نافذالعمل رہے گا۔
گزشتہ ماہ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں اسموگ کی شدت کے باعث تبدیلی کی تھی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول 8:45 صبح سے 1:30 بجے تک اور جمعہ کے روز 8:45 سے 12:30 بجے تک چلیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ اسموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظر طلبہ کی صحت اور حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکول ٹائمنگز میں ردوبدل لازمی تھا۔
دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آنے والی ہوائیں لاہور میں آلودگی کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسموگ میں کمی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات نافذ کیے ہیں۔
خیال رہے مرکزی پنجاب کے کئی اضلاع، خصوصاً لاہور میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جس سے کھلی فضا میں سانس لینا بھی مضر صحت ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت
—فائل فوٹوچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔
جاری کیے گئے بیان میں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اسلام آباد کچہری کے باہر دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام عدالتوں میں ججز، عدالتی عملے، وکلاء، سائلین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انصاف کی فراہمی کے عمل کو ہر قسم کے خوف و خطرے سے محفوظ بنانا عدلیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری میں آج ہوئے خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کر کے بہترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام عدالتوں، جوڈیشل کمپلیکسز میں واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز نصب ہیں، مکمل جامہ تلاشی کا عمل جاری ہے، عدالتی احاطوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، جس سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت نشاندہی اور فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتوں کے پارکنگ ایریاز میں بھی خفیہ نگرانی اور سیکیورٹی پروٹوکولز کو مزید سخت کیا گیا ہے۔