پاکستان کے متنازع ترین یوٹیوبر رجب بٹ کی برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں نشے کی حالت میں لڑکی کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

رجب بٹ معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو اپنے فیملی ولاگز اور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اب 8.

2 ملین سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2.7 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ رجب بٹ کو ولاگنگ کی مختصر مدت میں ہی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت وہ پاکستان میں مختلف مقدمات کے باعث برطانیہ میں مقیم ہیں، جہاں سے ان کی نشے کی حالت میں بننے والی کلب ویڈیوز اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

حال ہی میں رجب بٹ کو ایک بار پھر برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں ایک لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو کسی نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی، جو واضح نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے فوراً انہیں پہچان لیا۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پیج ’’وائرل ورس‘‘ نے شیئر کی۔

        View this post on Instagram                      

سوشل میڈیا صارفین اس نئی ویڈیو پر شدید ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ طور پر لکھا ’’اب ان کی ماں کہے گی کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے گیا تھا۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’یہ کھانسی کی شربت کے اثرات ہیں، کچھ نہ کہیں۔‘‘

ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’رجب بٹ رات 12 بجے کے بعد ایلومیناٹی بن جاتا ہے۔‘‘ مزید ایک طنز یہ بھی کیا گیا ’’اب اس کی ماں کہے گی کہ دوستوں نے اسے زبردستی کلب لے جا کر نیند کی گولیاں دے دی تھیں۔‘‘

یاد رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی رجب بٹ کی والدہ کا بیان وائرل ہوا تھا جس میں وہ اپنے بیٹے کی نشے کی حالت کا دفاع کرتی رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین ان کی والدہ پر بھی تنقید کررہے ہیں۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا