پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی تفاوت کے خاتمے کے لیے ایک اہم انقلابی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 1500 جدید طرز کے اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جو سرکاری تعلیمی نظام کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ہم آہنگ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یہ اسکول مکمل طور پر مفت ہوں گے، کسی بھی طالب علم سے کوئی فیس نہیں لی جائے گیم پنجاب حکومت ہر طالب علم کی تعلیم پر ماہانہ 5,000 روپے خرچ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار

نواز شریف ایمیننس اسکول میں مفت کتابیں، یونیفارم، جدید لیبز، اسمارٹ کلاس رومز، لیپ  ٹاپ اور دیگر تمام سہولیات شامل ہوں گی، جو صاحب استطاعت شہریوں سے ماہانہ فیس لی جائے گی، ایک اسکول کے اندر کم سے کم 20 کلاس رومز لازمی ہوں گے۔

 https://Twitter.

com/NSSEMultan/status/1984505379196457131

یہ اسکولز کلاس اول سے دسویں جماعت تک ہوں گے، جن میں انگلش میڈیم نصاب، تربیت یافتہ اساتذہ، سائنس، کمپیوٹر، روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبز، جدید لائبریریاں، کھیلوں کے میدان اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

نواز شریف اسکول آف ایمیننس کے اسکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن یعنی پیف کو دیے جائیں گے، حکومت کی جانب  سے لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولز ساتھ ساتھ تعمیر کیے جائیں گے، ہر اسکول تقریباً 4 سے 6 کنال تک محیط ہو گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ

جس اسکول میں کلاس رومز ائیر کنڈیشنر ہوں گے اس اسکول کو فی بچہ 3 سو روپے اضافی دیا جائے گا، ہر کلاس میں 35 کے قریب بچے ہونا لازمی ہیں، ہرسکول میں کھیل کا میدان ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے

موجودہ تعلیمی سال میں 400 اسکول آف ایمیننس فوری طور پر قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے  100 سرکاری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 300 پارٹنر اسکولوں کو اسکول آف ایمینینس میں تبدیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین

آئندہ مرحلے میں پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم 10،10 اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جن کی کل تعداد 1500 تک پہنچ جائے گی، اس پروگرام میں نجی ایجوکیشن چینز، این جی اوز اور تعلیمی شعبے سے وابستہ انٹرپرینیورز کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد پسماندہ اور دیہی علاقوں کے بچوں سمیت صوبے کے ہر بچے کو عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی دینا ہے، ان اسکولوں میں داخلہ مکمل طور پر میرٹ پر ہوگا اور غریب، دیہی اور ہونہار طلبہ و طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کا عمل روک دیا

اسکول آف ایمیننس پروگرام کے لیے دلچسپی رکھنے والے سرکاری و نجی اداروں، این جی اوز اور پارٹنرز سے درخواست ہے کہ وہ 5 دسمبر 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس پروگرام کو پنجاب کی تعلیمی تاریخ کا سب سے بڑا اور انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی بچہ پیسوں کی وجہ سے معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ ’ہمارا خواب ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ دنیا کے بہترین اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں سے مقابلہ کر سکے۔‘

یہ منصوبہ نہ صرف سرکاری اسکولوں کے معیار میں انقلاب لائے گا بلکہ پرائیوٹ اسکولوں کے مقابلے میں غریب اور متوسط طبقے کے والدین کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکول آف ایمیننس اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ این جی اوز پرائیوٹ پسماندہ دیہی نواز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکول ا ف ایمیننس این جی اوز پرائیوٹ دیہی نواز شریف اسکول آف ایمیننس پنجاب حکومت مریم نواز نواز شریف جائیں گے اسکول ا جائے گی کے لیے ہوں گے

پڑھیں:

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  

ویب ڈیسک:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام ’سوشل پروٹیکشن والٹس‘ متعارف کروا دیا۔

 چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے سوشل پروٹیکشن والٹس کا آغاز کیا ہے تاکہ رقم کی ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔

  سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس نظام کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم (SIM) کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی، خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں ایک مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال کیا جائے گا۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

 انہوں نے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ خواتین سم حاصل کرنے کیلئے کسی کو رقم ادا نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت ہے، سم پر سوشل پروٹیکشن والٹس صرف بی آئی ایس پی کی جانب سے بنایا جائے گا لہٰذا کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔

 چیئرپرسن نے مزید کہا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی جبکہ ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سیم پر موصول ہوں گے۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی تعلیمی اداروں میں سیکس آفینڈرز ویریفکیشن کی تجویز
  • پنجاب: تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ
  • نوابشاہ ،والدین میں تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی فیسوں پر تشویش
  • انتہا پسندی پر مبنی رجحانات اور نوجوان طبقہ
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • برطانیہ میں اسائلم کے نئے قوانین متعارف، پاکستانی پناہ گزینوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں !طلبا خوشی سے نہال
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم