ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا۔ افواج پاکستان نے صرف بھارت اور اس کی فوج کو نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو طلبا نے بھرپور سراہا@AmirSaeedAbbasi pic.

twitter.com/RB4Y58ti6R

— Media Talk (@mediatalk922) November 19, 2025

طلبا اور اساتذہ نے کہا کہ نشست نے ان کے کئی ابہام دور کیے اور انہیں پاک فوج کے کردار اور پیشہ وارانہ خدمات کے بارے میں جامع روشنی ڈالی۔

طلبا نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے۔ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

نشست میں ملک کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے طلبا نے شرکت کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیے، جس سے طلبا کی معلومات اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری یونیورسٹی اسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی

پڑھیں:

اسلام آباد : ملاوٹی دودھ کا کارخانہ سیل،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 

ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاح روڈ بنی گالا کے علاقہ میں ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل کردیا گیا ہے ، 2 افراد گرفتار جبکہ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کارخانے سے 15ہزار لیٹر تیار دودھ ،1200کلو گھی، 2500 کلو سکم ملک پاوڈر اور 5 کلو کیمیکل برآمد ہوا۔ ملاوٹی دودھ اور اجزا کو موقع پر تلف کیا گیا۔

لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی

ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی نفاذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست  
  • اسلام آباد : ملاوٹی دودھ کا کارخانہ سیل،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 
  • دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
  • پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری! امریکی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ حاصل کرنیکا سنہری موقع
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • پاکستانی طلبا کے لیے سنہری مواقع، اس مہینے سے شروع ہونے والی دنیا کی بہترین اسکالرشپس کونسی ہیں؟
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران