سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے فارغ کردیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قومی براڈ کاسٹر ادارے نے گلین میگرا کو ریڈیو کمنٹری پینل سے الگ کردیا ہے، گلین میگرا کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر پینل سے فارغ کیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلین میگرا کا آن لائن جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق بتایا گیا ہے، قومی براڈ کاسٹر ادارے کی پالیسی کے مطابق ملازم کا جوئے کی کمپنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر کا میگرا فاؤنڈیشن کی سپورٹ کے لیے جوئے کی کمپنی سے تعلق ثابت ہوا۔
دوسری جانب براڈ کاسٹر ادارے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ براڈ کاسٹر ادارے اور گلین میگرا نے باہمی طور پر راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل 2022 میں سابق فاسٹ بولر میچل جانسن بھی ادارے کی اسی پالیسی کا شکار ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: براڈ کاسٹر ادارے جوئے کی کمپنی گلین میگرا فاسٹ بولر پینل سے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔