بھارت کے ضلع پونے میں سائبر مجرموں نے پولیس افسر بن کر ایک سابق انجینئرنگ پروفیسر اور ایک معمر جوڑے کو ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کے ذریعے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی

64 سالہ پروفیسر سے مجرموں نے دہشتگردی سے تعلق کے جھوٹے الزام پر ویڈیو کال کے ذریعے تفصیلات حاصل کرکے انہیں ایک ہفتے میں 3.

08 کروڑ روپے مبینہ سرکاری اکاؤنٹس میں منتقل کروائے۔

ادھر پمپری چنچواڑ کے 74 سالہ سابق مینیجر اور ان کی اہلیہ کو بھی PFI سے تعلق کا جھوٹا الزام لگا کر 8 ٹرانزیکشنز میں 2.14 کروڑ روپے نکلوا لیے۔ دونوں معاملات میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

ایک علیحدہ واقعے میں، کانپور میں ایک خاتون سے ATS افسر بن کر 6.66 لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ فراڈ تیزی سے بڑھتا ہوا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم ضلع پونے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم ضلع پونے ڈیجیٹل اریسٹ کروڑ روپے

پڑھیں:

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ایکسپریس نیوز نے مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو سنگین غفلت اور حفاظتی اقدامات میں کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب

فیصلے کے مطابق لیسکو پر 3 کروڑ، گیپکو پر 1 کروڑ 75 لاکھ جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا نے واضح کیا کہ کمپنیوں کے بروقت اور مؤثر اقدامات سے ان اموات کو روکا جا سکتا تھا، مگر ضروری حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات پیش آئے۔

اتھارٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لیسکو ریجن میں 13، گیپکو میں 9 جبکہ فیسکو ریجن میں 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ تینوں کمپنیاں شوکاز اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔

نیپرا نے کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ مستقبل میں حادثات سے بچاؤ کے لیے مضبوط اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی ہے،27ویں ترمیم کے خلاف قوم کھڑی نہ ہوئی تو پھر بھیڑ بکریاں بنا دی جائے گی،علیمہ خان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی کمپنیوں کی غفلت ،30 قیمتی جانیں ضائع، کروڑوں روپے جرمانہ
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
  • بجلی کمپنیوں کی غفلت سے 30 اموات، نیپرا کا 5 کروڑ 75 لاکھ جرمانہ
  • لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار
  • بھارتی اپوزیشن کا حکومت پر بہار الیکشن میں 14 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام
  • ملتان: 2 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط
  • ایف بی آرملتان: 2 کروڑ سے زائد کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط