اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے فنڈز، بارڈر کنٹرول اور داخلی سیکیورٹی کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ اور دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاسکو کے خاتمے اور ایس پی وی کے قیام کی سمری ای سی سی نے منظور کرلی اور اسپیشل پرپز وہیکل کے لیے 10 لاکھ روپے ابتدائی ادا شدہ سرمایہ مقرر کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاسکو کے مجوزہ اسٹرکچرڈ وائنڈ ڈاؤن کے لیے مجاز سرمایہ میں کمی، آف شور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن بلاکس کے لائسنس کی توسیع کی منظوری بھی دے دی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی سفارشات منظور بھی کر لی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال
بھارت میں انسٹاگرام کے ایک کانٹنٹ کریئٹر نے موموز اسٹال کی چھوٹی سی ویڈیو پوسٹ کر کے نئی بحث چھیڑ دی۔
کیسی پریرا نامی تخلیق کار نے بینگالورو کے ایک مشہور موموز اسٹال پر گئے اور وہاں کے معاملات ایک کلپ میں ریکارڈ کر کے پیش کیے۔ انہوں نے اسٹال پر کام کیا اور آنے والے گاہکوں کو موموز پروسے۔
ویڈیو کے مطابق ابتدائی پہلے گھنٹے کیسی پریرا نے 118 پلیٹیں سرو کی۔ ایک چھوٹا سا وقفہ لے کر جب وہ واپس آئے پہلے زیادہ گاہک ان کا انتظار کر رہے تھے۔
کیسی پریریا کے مطابق یہ اسٹال شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلتا ہے۔ ایک پلیٹ کی قیمت 110 بھارتی روپے (348 پاکستانی روپے) ہے۔ ٹیم نے پورے دن مین 950 کے قریب پلیٹیں فروخت کیں، جس کے حساب سے اس دن 1 لاکھ 4 ہزار 500 بھارتی روپے (3 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زیادہ ) کی فروخت ہوئی۔
انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ اگر روزانہ کی یہ فروخت رہے تو ماہانہ آمدنی تقریباً 31 لاکھ 35 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1 کروڑ پاکستانی روپے) تک ہوسکتی ہے۔
تاہم، کمنٹس میں لوگوں نے ان کے دعووں کو مغالطہ آرائی پر مبنی قرار دیا۔