کراچی: معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی ضرورت نہیں، اور وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ بات ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، محبت اور شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور کسی کی تلاش میں نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شادی کرچکے ہیں اور چھ سال تک ازدواجی رشتے میں رہے، لیکن اب دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میری کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی میں کسی ضرورت کو پورا کرنے کے چکر میں ہوں۔”

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ بچے نہیں رہے، اس لیے محبت کا تصور بھی پہلے جیسا نہیں رہا اور ان کی توجہ صرف کیریئر پر ہے۔

اذان سمیع خان نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں شادی کے بعد وقت اور توجہ بانٹنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے فی الحال وہ کیریئر پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی شادی کی تو وہ کسی سچی اور مخلص خاتون سے ہی کریں گے۔

ان کے مطابق بعض ضرورتوں کو پورا کرنے میں انسان کی توانائی ضائع ہو جاتی ہے، اور فی الحال ان کے پاس اتنی توانائی نہیں کہ وہ کسی رشتے میں خود کو الجھائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • سیاستدان امیر دوستوں کو مراعات دینا، غریبوں کی مدد ختم کرنا چاہتے ہیں: بلاول
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
  • گمشدہ لڑکیاں اور معاشرتی بحران: ایک سنجیدہ عدالتی جائزہ
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا