شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، ترقیاتی منصوبے شاندار مستقبل کی نوید ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی:
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبے شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مستقبل کی نوید ہیں۔ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور شہر کے پائیدار مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے، جس کے تحت شہر کو صاف، معیاری اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام ادارے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو طویل المدتی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان منصوبوں کے دوران ٹریفک کی عارضی مشکلات پیش آ رہی ہیں، لیکن یہ وقتی مسائل ہیں اور عوام کو مستقبل میں ان کے واضح اور دیرپا فوائد حاصل ہوں گے۔ شرجیل میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے تعاون کریں کیونکہ یہ منصوبے دراصل ان ہی کے بہتر مستقبل کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے۔فور، ریڈ لائن اور دیگر منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد کراچی کو ایک جدید، سہولیات سے آراستہ اور بین الاقوامی معیار کے شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر تمام منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور جہاں کہیں عوامی مشکلات درپیش ہیں، وہاں فوری طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے ثمرات اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کریں گے۔ .
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میمن نے کہا شہریوں کو نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔