data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں افغان مداخلت کے شواہد ثالث ممالک کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دے گا، اسے خالی نہیں جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے محض افسوس یا مذمتی بیانات سچائی کا ثبوت نہیں ہوسکتے، کیونکہ ان کی پناہ میں موجود افراد بار بار پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے دوران پاک فوج نے اللہ کے فضل سے تمام کیڈٹس کو محفوظ رکھا۔

بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان حالیہ کشیدگی کے بعد سے مسلسل ہائی الرٹ پر ہے، بھارت افغانستان کے راستے جارحیت میں ملوث ہے، اور کسی کو اس حقیقت پر شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے ہمسائے کا رویہ دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، بیشتر حملوں میں افغان دہشت گرد شامل ہوتے ہیں۔ اگر دوست ممالک کوئی ثالثی کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان کو اعتراض نہیں، لیکن افغان طالبان کے زبانی وعدوں پر اب کسی کو بھروسہ نہیں رہا۔ ان کے بقول، ثالثوں کے ذہن میں بھی یہ بات واضح ہے کہ ان واقعات کے پیچھے بھارت کا کردار موجود ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ پاکستان نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان پر حملہ افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان فتنہ الخوارج اور بھارتی فتنہ الہندوستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشت گرد آخری لمحوں پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
  • خواجہ آصف نے افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا
  • حالیہ دہشت گردی واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
  • صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت
  • پاکستان پر حملہ افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں، عطا تارڑ
  • اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کا معاملہ دیکھنا پڑے گا، وزیر دفاع
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کاسخت ردعمل
  • ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں، طالبان سے بات چیت کا امکان برقرار، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عندیہ
  • افغانستان میں غیر قانونی اسلحہ پھیلاؤ سے پورا خطہ غیر محفوظ ہے، پاکستان کا انتباہ